
ملتان۔ 28 ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کو یہاں گیلانی ہاؤس میں ملاقات کی۔دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ،ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملکی معاشی ترقی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں سیاسی استحکام کی ضرو رت پر زور دیتے ہوئے دونوں رہنماوں نے کہا کہ اس سے ملک میں معاشی استحکام پیدا ہو گا،اس سلسلہ میں سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔