چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا معروف کاروباری شخصیت شیخ مغیث احمد کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار

184
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا معروف کاروباری شخصیت شیخ مغیث احمد کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار

ملتان۔ 16 جون (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی معروف کاروباری شخصیت شیخ میاں فرید اور شیخ میاں نوید کے والد شیخ مغیث احمد کی وفات پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی اتوار کے روز شیخ میاں فرید اور شیخ میاں نوید کی رہائش گاہ گئےاور ان سے اظہارِ تعزیت کیا ۔چیئرمین سینٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی۔

انہوں نے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شیخ مغیث کی سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔