اسلام آباد۔30اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز، ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان (اے پی پی) سے تعلق رکھنے والے عثمان خان کے چچا محمد اسلم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عثمان خان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انکے چچا کے انتقال پر تعزیت اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔