چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مصر کے قومی دن پر مصر کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد

106

اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مصر کے قومی دن پر مصر کی پارلیمنٹ، عوام اور حکومت کو دلی مبارکباد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیاہے ۔منگل کو ایک پیغام میں انہوں نے پاکستان اور مصر کے درمیان تاریخی دوستی اور تعاون کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات مختلف شعبوں میں باہمی احترام اور تعاون پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کا ساتھ دیتےرہے ہیں جو ہمارے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ  دوستی اور معاونت کا سلسلہ مشترکہ اہداف کے حصول اور دونوں قوموں کی خوشحالی کے لئے جاری رہے گا ۔