چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

72
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے جامع پلان دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر دلاور خان ، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سردار عبد الرحمن کھیتران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سماجی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے عبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیر اعلیٰ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے دور میں مثالی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا ، بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے مواقع پیدا کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے جامع پلان دینا وقت کی ضرورت ہے ۔ عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ہر قدم پر رہنمائی کی ، ایوان بالا نے ہمیشہ آواز اٹھائی جس پر شکر گزار ہوں ۔