چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

89
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین کے چار روزہ سرکاری دورہ پر تاجکستان روانگی کے بعد چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ قائم مقام صدر صادق سنجرانی (کل) منگل کو کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔