چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی چمن کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

58
چیئرمین سینیٹ کا باقاعدہ سیاسی رابطوں کا آغاز،پارلیمان ہی سیاسی مسائل کے حل کے لیے موزوں فورم ہے، محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے چمن کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمی افراد کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت اور جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لا کرقانون کے مطابق سزا دی جائے۔