اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم نے کھیل کے تمام شعبوں میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ورلڈ کپ کی فیورٹ اور میزبان ٹیم کو شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جیت کے لئے پوری قوم دعا گو ہے اور امید ہے پاکستان ٹیم اگلے میچوں میں بھی بہترین کارکردگی دکھائے گی۔