چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حمل کی مذمت

77

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی)چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے کی بھر پور مذمت کی ہے اور دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شر پسند عناصر ملک میں قیام امن کے دشمن ہیں،دہشت گرد اپنے مکروہ عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور قوم دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس لہر کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دشمن پاکستان کا امن تباہ کرنے کیلئے بزدلانہ کاروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور اور غیر متزلزل نہیں کر سکتے