اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے برطانیہ کے نو منتخب وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی برطانوی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کیئر اسٹارمر کی جیت برطانوی عوام کا ان پر اور ان کی پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے برطانیہ سے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔