اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر کویت کی عوام، حکومت اور پارلیمنٹ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کے روز ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کویت کی ترقی میں مرحوم امیر کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا اور کویتی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ان کے مستقل عزم کے لیے گہرے احترام کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ اور پاکستان کے عوام ایک قابل احترام رہنما امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر سوگوار ہیں اور غم کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ اور کویت کے عوام کے ساتھ ہیں۔