چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت ، قیمتی اورمعصوم جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

151
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغان حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

سرحدپر بسنے والے شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی چمن بارڈر پر اافسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔