اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے ضلع کرم میں تھانے پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان میں انہوں نے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں ۔
چیئرمین و ڈپٹی چیئر مین سینیٹ نے دہشت گرد حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اہلکار نے جان پر کھیل کر بڑے نقصان سے بچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے شہید اہلکار کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔