اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق گورنر سندھ کمال اظفر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہے۔پیر کو ایک بیان انہوں نے کہا کہ کمال اظفر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، بااصول اور باوقار شخصیت تھے۔مرحوم نے ملکی سیاست، آئین و قانون، اور جمہوریت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا،مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کمال اظفر کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔