24.1 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ملاقات، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملاقات کی جس میں ایوانِ بالا اور ایوانِ زیریں میں ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں11 سے 12 نومبر کو بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر غور کیا گیا ۔سید یوسف رضا گیلانی نے بین الپارلیمانی سپیکر کانفرنس کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو تفصیلی آگاہ کیا۔

چیئرمین سینٹ نے بتایا کہ 45 سے زائد ممالک کے نمائندوں کی کانفرنس میں شرکت متوقع ہے ۔ خطے میں امن، ترقی اور موسمیاتی چیلنجز سمیت دیگر عالمی مسائل پر بات ہوگی ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کے لیے کانفرنس اہم موقع ہے، قومی اسمبلی بھرپور تعاون کرے گی۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال،بھارت کی جانب سے دریاؤں میں چھوڑے گئے پانی اور سیلابی تباہ کاریوں پر گفتگو ہوئی۔ دونوں راہنمائوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومت سے تعاون کریں ۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی نیک سیرت انسان تھے ، چیئرمین سینٹ اور مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں