- Advertisement -
ملتان۔ 30 مارچ (اے پی پی):سابق وزیر اعظم چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی ملائشیا کے دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ وہ سوموار کو نماز عید دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کی جامع مسجد میں ادا کریں گے۔ جہاں دربار کے سجادہ نشین مخدوم سید ابوالحسن گیلانی خصوصی دعا کرائیں گے۔
سید یوسف رضا گیلانی نماز عید کی ادائیگی کے بعد دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت بھی کریں گے۔ چیئرمین سینیٹ عید کا دن ایس او ایس ویلیج میں یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ گذاریں گے اور بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم کریں گے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577493
- Advertisement -