چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا اے پی پی کے ڈائریکٹر اُردو نیوز سروس عبد الجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

114

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان (اے پی پی) کے ڈائریکٹر اردو نیوز سروس عبد الجبار ذکریا کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں جن کا دنیا میں کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں وہ عبد الجبار ذکریا اور انکے دیگر سوگوار خاندان کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمائیں۔