چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

131
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جسٹس فقیر محمد کھوکھر ایک قابل اور دیانتدار قانون دان تھے جنہوں نے عدلیہ میں اپنی خدمات خلوص اور محنت کے ساتھ انجام دیں، ان کی قانونی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔