چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی اعظم خان نیازی کے انتقال پر اظہار تعزیت

153
حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،۔سید یوسف رضا گیلانی
حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے،۔سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی اعظم خان نیازی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کےمطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم اعظم خان نیازی کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لئے حوصلہ اور ہمت عطا فرمائے۔