چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفونک رابطہ ، خیریت دریافت کی

34
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ایوانِ بالا میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ، سید شبلی فراز سینے میں تکلیف کے باعث پشاور کے ایک ہسپتال میں معالجوں کے زیر نگرانی ہیں۔

بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر شبلی فراز کو ٹیلیفون کر کے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔