اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم ایک باکردار، بااصول اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے۔ سید تنویر الحسن گیلانی کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انجمن اسلامیہ ملتان …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔جمعرات کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم ایک باکردار، بااصول اور عوام دوست شخصیت کے مالک تھے۔
سید تنویر الحسن گیلانی کی سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،انجمن اسلامیہ ملتان میں ان کا کردار نمایاں رہا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ان کی رحلت میرے لیے ذاتی صدمہ ہے، وہ میرے باوفا اور مخلص ساتھی تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔واضح رہے کہ مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی تھے۔









