چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی مدثر حسین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سینئر صحافی مدثر حسین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

150

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی مدثر حسین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سینئر صحافی مدثر حسین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے بھی اپنے الگ پیغام میں سینئر صحافی مدثر حسین کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔