اسلام آباد۔9جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
چیئرمین سینیٹ جمعرات کو یہاں سید نیئر حسین بخاری کی رہائش گاہ پر گئے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سید نیئر حسین بخاری اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔