اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر صحافی سردار سکندر شاہین کے والد سابق بیوروکریٹ سردار ارشاد شاہین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔منگل کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سردار سکندر شاہین اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، ان کی انتھک محنت، دیانتداری اور عوامی خدمت کا جذبہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔