28.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 31, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین شیخ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجم الدین شیخ ایک کہنہ مشق سفارتکار تھے جنہوں نے اپنی بصیرت اور تدبر سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں نمایاں خدمات انجام دیں، ان کا انتقال ایک قومی نقصان ہے

- Advertisement -

،ان کا خلا ء کبھی پر نہیں ہوسکتا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر و استقامت دے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں