چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا صحافی زاہدہ راؤ کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

4
Chairman Senate's
Chairman Senate's

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف صحافی اور اے بی این سے وابستہ زاہدہ راؤ کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ والدین دنیا میں انسان کے سب سے بڑا سہارا اور دعا کے ذریعہ ہوتے ہیں والد کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ایسا دکھ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ یہ صدمہ نہ صرف ذاتی بلکہ روحانی اور جذباتی نقصان بھی ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم کے اہلِ خانہ، بالخصوص زاہدہ راؤ صاحبہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔