اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں،
پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان اور افسر قوم کا فخر ہیں، ملک سے دہشت گردی کا ناسور جلد ختم ہو جائے گا۔