چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا معروف اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

4
Syed Yusuf Raza Gilani
Syed Yusuf Raza Gilani

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے معروف اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایک تعزیتی بیان انہوں نے مرحومہ کی فنون لطیفہ اور اداکاری کے شعبے میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عائشہ خان ایک باکمال فنکارہ تھیں جنہوں نے اپنی فنی صلاحیتوں سے پاکستانی ڈرامہ اور فلمی صنعت کو نئی جہتیں عطا کیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحومہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کا فنی سفر نئی نسل کے فنکاروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔