اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی حجاج کرام کی حج کے دوران انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتقال کر جانے والے پاکستانی حجاج کرام کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ سے ہفتہ کو جاری اپنے بیان میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔چیئرمین سینیٹ نے جاں بحق حجاج کرام کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔