اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسافر بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں سات قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
بدھ کو اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور ایسے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے