اسلام آباد۔25اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع کرم میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے حملے میں شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کے افسران اور جوانوں کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔