18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عیدالفطر کے موقع پر عالم...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عیدالفطر کے موقع پر عالم اسلام کو مبارکباد

- Advertisement -

ملتان۔ 31 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےعالم اسلام کو عید الفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پرمظلوم فلسطینیوں کوضروریادرکھناچاہیے،خوشی کے اس وقت میں ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھ کو نہیں بھولنا چاہیے،مظلوم فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی یہاں ملتان میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے تمام مسلمانوں کے لیے خوشحالی اور امن کی خواہش کا اظہار کیا۔سید یوسف رضا گیلانی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی روحانی اہمیت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی خوشحالی و ترقی اور قومی سلامتی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد کہ ضرورت پر پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو ملکہ ترقی اور استحکام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔قومی سلامتی بارے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں اہم معاملات پر غور کیا گیا،تمام سیاستدان ایک ہوکرقوم کی حالت بدلیں،تمام سیاستدان مل کرغریب عوام کوریلیف فراہم کریں،کوشش ہےکہ وہ اقدامات کریں جوقوم کےمفادمیں ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے عالمی خدشات بالخصوص موسمیاتی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ ماحولیاتی مسائل سے جمہوری طریقے سے نمٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک متحد اور جمہوری نقطہ نظر کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنا چاہیے ۔

یوسف رضا گیلانی نے قومی سلامتی کے لئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

ملک و قوم کی سلامتی کو یقینی بنانے میں پاک فوج کے کردار،لگن اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج ہمارے کل کی حفاظت کے لیے اپنا حال قربان کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر ہمیں غزہ اور کشمیر کے لوگوں اور ان نوجوانوں کو اپنے خیال میں رکھنا چاہیے، جنہوں نے نیک مقاصد کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے وطن اور آزادی کے لیے لڑنے والوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہیے۔اس دوران یوسف رضا گیلانی کے اتحاد، لچک اور شکرگزاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں پسماندہ افراد کی مدد کرنے اور خوشحال پاکستان کے لیے اجتماعی ذمہ داری کیساتھ مل کر کام کرنے چاہئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577529

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں