چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ملک اختر کالرو کےگھر آمد،انکےبھانجے کے انتقال پر اظہار تعزیت

131

ملتان۔ 19 اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی وائس چانسلر این ایف سی یونیورسٹی ملتان ملک اختر کالرو کے گھر آمد، انکے بھانجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مخدوم ابوالحسن گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی کے ہمراہ پیر کو یہاں نواب پور میں وائس چانسلر نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن(این ایف سی)یونیورسٹی ملتان ملک اختر کالرو کے گھر جا کر ملک اختر علی کالرو اور اہلِ خانہ سے انکے بھانجے جوائنٹ سیکرٹری قومی اسمبلی معظم علی کالرو مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی،مخدوم ابوالحسن گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی نے مرحوم کی مغفرت،بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم ابوالحسن گیلانی اور ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے بستی صالحے مہے میں سماجی و سیاسی رہنماملک ارشد مہےکی رہائشگاہ گئے۔جہاں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔عشائیہ کی تقریب میں معززینِ مہے برادری اور دیگر عمائدینِ علاقہ نے بھی شرکت کی۔