چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ملتان میں نجی میرج کلب کے سنگِ بنیاد کی تقریب میں شرکت

92
ایوان بالا میں 21 یونیورسٹیوں کے سمر انٹرن شپ پروگرام کے آغاز کی باضابطہ منظوری دیدی گئی

ملتان۔ 03 مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کے ایک نجی میرج کلب کا سنگ بنیاد رکھا۔افتتاحی تقریب میں سجادہ نشیں دربار موسی پاک شہید پیر ابوالحسن گیلانی ،احمد مجتبیٰ گیلانی ،ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی،مخدوم تنویرالحسن گیلانی، سینیٹر رانا محمودالحسن ،معروف سماجی و کاروباری شخصیت طارق محمود اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سجادہ نشیں پیر سید ابوالحسن گیلانی نے دعا کرائی ۔بعد ازاں سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان کی معروف سماجی اور کاروباری شخصیت طارق محمود کے میرج ہال پر افطار ڈنر میں بھی شرکت کی ۔جہاں ملکی خوشحالی اور ترقی کےلئے دعا کرائی گئی۔