اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نومنتخب ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔
پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےایرانی صدر مسعود پزشکیان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ ہم خطے کے امن و خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔