چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پنجگور میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

149

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پنجگور میں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں شرپسندوں کی جانب سے مزدوروں پر فائرنگ کی گئی۔یہاں جاری بیان کے مطابق چئیر مین سینیٹ نے جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ مزدوروں کا بلا جواز قتل تمام انسانی اقدار کے منافی ہے اور اس گھناؤنے فعل کے ذمہ دار کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑا ہوں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی پنجگور میں ہونے والے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے افسوسناک واقعہ پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔