چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی کراچی میں چینی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت

124

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں چینی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستان چین دوستی ، امن اور ترقی کے دشمن ہیں،دلخراش واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسردہ ہوں۔

پیرکو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دلخراش واقعے میں چینی شہریوں کے جانی نقصان پر افسردہ ہوں،دہشت گرد پاکستان چین دوستی ، امن اور ترقی کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہشر پسند عناصر پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں۔ انہوں نےمتاثرہ خاندانوں ، چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگوہیں۔