اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی نے رکن قومی اسمبلی/سیکرٹری وویمن پارلیمنٹری کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
جمعرات کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے،غم اور دکھ کی گھڑی میں شاہدہ رحمانی اور ان کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار،قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی اپنے الگ پیغامات میں رکن قومی اسمبلی/سیکرٹری وویمن پارلیمنٹری کاکس ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔