22.6 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ سے سینیٹر رانا محمود الحسن اور ایم پی اے رانا...

چیئرمین سینیٹ سے سینیٹر رانا محمود الحسن اور ایم پی اے رانا اقبال سراج کی ملاقات،سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر تعزیت کی

- Advertisement -

ملتان۔ 31 اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر رانا محمود الحسن اور ایم پی اے رانا اقبال سراج نے ملاقات کی اور مرحوم سید تنویر الحسن گیلانی کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہید سید ابوالحسن گیلانی ،رانا شاہد الحسن،سابق ایم پی اے رانا طاہر شبیر اور سید مجتبیٰ گیلانی بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مرحوم سید تنویر حسن گیلانی کی فلاحی اور دینی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کے عوام کےلئے جو کام کئے وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،تعلیم کے فروغ کےلئے بھی ان کی خدمات کو نہیں بھلایا جا سکتا۔اس موقع پر ملتان کی موجودہ سیلابی صورتحال ، اقدامات اور ریلیف سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

چیئرمین سینیٹ نے سیلاب و بارش سے متاثرہ عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ادارے عوام کو ہرگز تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرین کی فوری امداد اور بحالی کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں