چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

165
چیئرمین سینیٹ سے میر چنگیز خان جمالی کی ملاقات

اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلقہ اہم مسائل پر غور کے علاوہ موجودہ سیاسی منظر نامہ، صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال اورصوبہ بلوچستان سے متعلقہ معاشی ترقی و خوشحالی کے امور زیر بحث آئے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔ ملاقات کے دوران میر چنگیز خان جمالی نے صوبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے اور ان کے حل کرنے میں صوبائی قیادت اور ایوان بالا کی مشترکہ کوششوں پربھی زور دیا۔