اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے میں ہونے والی تباہی پر افسوس اور حادثہ کے شکار لوگوں کے لواحقین اورحکومت انڈونیشیا سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے انڈونیشیائی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔