چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا پی آئی اے کی پرواز کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے پر اظہارافسوس

محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قومی ائیر لائن کی پرواز کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے سا تھ کھڑے ہیں، پوری قوم افسردہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ آبادی پر گرا ہے، زخمیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔