چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس کا اجلاس

94
Muhammad Sadiq Sanjrani

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس (آئی پی سی) کا اجلاس پپس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں آئی پی سی کو فعال بنانے کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو ہوئی۔آئی پی سی کے نمائندے نے آئی پی سی کی کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل بارے صدر آئی پی سی کو مفصل بریفنگ دی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں آئی پی سی سے متعلق مندرجہ ذیل اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آئی پی سی کے سیکرٹری جنرل ستارہ ایاز اور آئی پی یو کے صدر ڈوارٹے پچیکو کے درمیان آئی پی سی کے آپریشنز اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے حالیہ ملاقات بارے شرکاء کو آگاہ کیا۔ آئی پی سی کے صدر اور نائب صدر کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے ساتھ ساتھ آئی پی سی کے ایگزیکٹو کے انتخاب اور طریقہ کار بحث کا ایک مرکزی نقطہ رہا۔

اجلاس میں آئی پی سی کے مستقل ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کے منصوبے اور فنڈنگ ​​پر زیرحاصل گفتگو ہوئی۔اجلاس میں آئی پی سی کے مجوزہ تنظیمی ڈھانچے کا احاطہ کیا گیا جس میں دیگر ممالک میں علاقائی دفاتر کا قیام اور آئی پی سی کے آئین اور ضابطہ کار وضع کرنے کا مسودہ تیارکرنا شامل تھا۔صدرآئی پی سی نے کہا کہ آئی پی سی کے آئین اور رولز کے حواے سے ایک ڈرافٹ تیار کیا جائے جس پر اگلے اجلاس میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔آئی پی سی کے بجٹ اور ادارے کیلئے درکار مالیاتی فریم ورک پر بھی اجلاس میں مفصل گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں نے آئی پی سی کے مستقبل کے صدور کے انتخاب کے عمل، ان کی میعاد اور ملازمت کی تفصیل کا بھی جائزہ لیا۔ مزید برآں آئی پی سی کے سرپرست اعلیٰ کے کردار اور انتخاب بھی بحث کا حصہ رہی۔چیئرمین محمد صادق سنجرانی نے بین الاقوامی اداروں،

اقوام متحدہ، آئی پی یو، افریقی پارلیمنٹ، اور دیگر عالمی اداروں کے تجربوں سےسیکھنے اور آئی پی سی کی وقعت کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔سیکرٹری جنرل آئی پی سی ستارہ ایاز نے بین الاقوامی طلباء کیلئے آئی پی سی میں انٹرن شپ شروع کرنے کیلئے میکانزم تیار کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ اپنے اختتامی کلمات میں صدر آئی پی سی محمد صادق سنجرانی نے مختصر مدت میں محدود عملے اور وسائل کے ساتھ آئی پی سی کے قابل ستائش کام کی تعریف کی۔ انہوں نے آئی پی سی اور اس کی ٹیم کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔