چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی معروف صنعتکار مقبول صادق کی رہائش گاہ آمد، اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

51
Chairman Senate
Chairman Senate

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی معروف صنعتکار مقبول صادق کی رہائش گاہ گئے اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ منگل کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے معروف صنعتکار مقبول صادق سے ملاقات کی ۔ انہوں نے مقبول صادق کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔