اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی سابق سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور دعائے مغفرت کیلئے ان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پہنچ گئے۔ چیئرمین سینیٹ نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے اللہ تبارک تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ہمراہ قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز میر محمد یوسف بادینی، ڈاکٹر اشوک کمار اور رکن بلوچستان اسمبلی سابق سینیٹر جان محمد جمالی بھی موجود تھے۔ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت غم زدہ خاندان کے ساتھ گزارا۔