اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے آزاد اپوزیشن کے رہنما سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق وفد میں سینیٹرز مصدق ملک، افنان اللہ اور رانا مقبول شامل تھے۔
ملاقات میں ایوان کی کاروائی موثر انداز میں چلانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ کمیٹیوں کی تشکیل کیلئے مشاورتی عمل میں آزاد اپوزیشن کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ آزاد اپوزیشن ارکان کی تعداد 27ہے۔