چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات

70

اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے چیئرمین سینیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، عامر خان اور کنور نوید شامل تھے۔ سینیٹر احمد خان اور سینیٹر نصیب اللہ بازئی بھی اس موقع پر موجود تھے۔