اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے مابین اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شعبوں میں رابطہ کاری بڑھانے سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک جا پہنچیں گے اور دونوں ممالک کو تعلیم، سماجی شعبوں اور فنی معاونت کے لئے بھی نئی راہیں ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر بریگیڈئیر جنرل ریٹائرڈ حاجی محمود بن حاجی سیدین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور برونائی دارالسلام کے مابین اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقتصادی شعبوں میں رابطہ کاری بڑھانے سے دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں تک جا پہنچیں گے اور دونوں ممالک کو تعلیم، سماجی شعبوں اور فنی معاونت کے لئے بھی نئی راہیں ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ سینٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہائوس میں برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنر بریگیڈئیر جنرل ریٹائرڈ حاجی محمود بن حاجی سیدین سے ملاقات میںکیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور برونائی دارلسلام مختلف عالمی اور علاقائی امور پر ایک جیسا نکتہ نظر رکھتے ہیں۔








