چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے سپیکر عبدالقدوس بزنجو کی ملاقات

75
APP48-10 ISLAMABAD: January 10 - Chairman Senate, Muhammad Sadiq Sanjrani, Speaker of the Provincial Assembly of Balochistan, Mir Abdul Quddus Bizenjo, Leader of the House in the Senate, Senator Syed Shibli Faraz and other senators exchanging views at Parliament House. APP

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے سپیکر عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی اور ادارہ جاتی تعاون کے علاوہ اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان بالا نے ہمیشہ صوبوں کی موثر انداز میں نمائندگی کی ہے اور صوبائی رابطہ کاری کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں اور وفاق میں رابطہ کاری کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے، اس سلسلے میں ایوان بالا اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ صوبائی خودمختاری سے متعلق امور میں ایوان بالا کا کردار مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ روایتی سوچ ترک کر کے ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ میں بلوچستان کے حوالے سے ہمیشہ مثبت بحث سامنے آئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو اہمیت دی ہے کیونکہ پاکستان کی ترقی کا دروازہ بلوچستان کی طرف کھلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ ان قوتوں کو شکست دی جا سکے جو ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ایوان بالا اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے مابین ادارہ جاتی تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ رابطہ کاری کے عمل کو تیز تر کر کے ترقی کے عمل کو نئی بلندیوں پر لے جایا جا سکے۔ ملاقات میں سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فرازکے علاوہ سینیٹرز احمد خان اور سجاد حسین طوری بھی موجود تھے۔