چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے سینئر وزیر نور محمد دمڑ کی ملاقات

117
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے سینئر وزیر نور محمد دمڑ کی ملاقات

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان کے سینئر وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نور محمد دمڑ نے منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ سینٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ملاقات میں صوبے کی ترقی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر متعدد امور زیرغور آئے جن کا مقصد صوبے کی ترقی اور اہل علاقہ کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانا تھا۔ سرمایہ کاری اورتجارت کو فروغ دینے اورمختلف شعبوں میں انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کےحوالے سے بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں سماجی بہبود کے پروگراموں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، پسماندہ کمیونٹیز کی بہتری، صحت کی سہولیات اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا۔چئیرمین سینیٹ نے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے حکومتی اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے درمیان موثر ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔